چیف جسٹس سے چیئرمین نیب کی ملاقات نیب کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش

ادارے نے اپنے قیام سے اب تک 274 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب رپورٹ

ادارے نے اپنے قیام سے اب تک 274 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب رپورٹ، فوٹو؛ فائل

چیف جسٹس آف پاکستان سے چیئرمین نیب نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ادارے کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور اس دوران ادارے کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔


چیف جسٹس کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کےمطابق پاکستان کاپرسیپشن انڈیکس 126 سے کم ہوکر 117 پر آگیا ہے، 2015 میں نیب نے 90 فیصد سے زائد انکوائریاں مکمل کیں، احتساب عدالتوں میں 397 ریفرنس دائر کیے گئے۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران چیئرمین نیب نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو اپنے قیام سےاب تک بدعنوان عناصر سے 274 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانےمیں جمع کروا چکا ہے۔

چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے چیئرمین نیب سے کرپشن کے ہائی پروفائل مقدمات کی انکوائری پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

Load Next Story