بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم نوازشریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

وزیراعظم کو ابھی پارلیمنٹ کےسامنے صفائی بھی پیش کرنی ہے، چیرمین پی پی پی

وزیراعظم کو ابھی پارلیمنٹ کےسامنے صفائی بھی پیش کرنی ہے، چیرمین پی پی پی فوٹو: فائل

چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو اپنے مشورے پرعمل کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے مشورے پرعمل کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کرنا چاہیے جب کہ انہیں ابھی پارلیمنٹ کےسامنے صفائی بھی پیش کرنی ہے۔


واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ مجھ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو گھر چلا جاؤں گا۔

 

Load Next Story