وزیراعلیٰ سندھ کا شہید پولیس اہلکاروں کا امدادی پیکیج 20 سے بڑھا کر 60 لاکھ کرنے کا اعلان

قائم علی شاہ نے ٹریفک پولیس میں 6 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

قائم علی شاہ نے ٹریفک پولیس میں 6 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے امدادی پیکیج میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 20 سے بڑھا کر 60 لاکھ کردیا۔


ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق قائم علی شاہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے معاوضے میں اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو 20 لاکھ کی بجائے 60 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکیج دیا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ نے 69 شہدا کے اہلخانہ میں سے کسی بھی فرد کو اے ایس آئی کے عہدوں پر بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس میں 6 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story