سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتل گرفتار
مبینہ ٹارگٹ کلرز سے سردار سورن سنگھ کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس ذرائع
پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 یا 3 روز میں کیس میں ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب بونیر پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرز سے سردار سورن سنگھ کے قتل کے لئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ٹارگٹ کلرز میں سے ایک پیشہ ور قاتل اور ماہر نشانہ باز ہے، ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والے رکن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔