امریکی فضائیہ میں خواتین کو جنسی طورپرہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ
امریکی فضائیہ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کےواقعات میں اضافےکےبعد ایک چوتھائی خواتین انسٹرکٹرز بھرتی کرنےکافیصلہ کیاگیا۔
امریکی فضائیہ میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے 48 واقعات سامنے آچکے ہیں اور 5 مرد افسروں کا کورٹ مارشل بھی ہو چکا ہے۔امریکی فضائیہ میں 22 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں۔ اس قسم کے زیادہ واقعات ریاست ٹیکساس میں واقع آک لینڈ ایئر بیس پر سامنے آئے۔ کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے 5 مرد افسروں کو 30 روز سے 20 سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔
امریکی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ٹریننگ پروگرام میں کچھ خامیاں ہیں جن سےمرد افسر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔