کرکٹ بورڈ 60 سال سے بڑے ملازمین کو3 ماہ کی مہلت مل گئی اسپورٹس
دیگرافرادکے معاہدوں میں ایک سالہ توسیع، عبدالقادر بورڈ سے ناراض، دستخط سے گریز
پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کے فوری طور پر بیروزگار ہونے کا خطرہ ٹل گیا، چیئرمین نے معاہدوں میں3ماہ سے ایک سال تک کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے غریب ملازمین کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو ذکا اشرف سے فنانس اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹس کے سربراہان نے ملاقات کی جبکہ جمعے کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی ذکا اشرف سے میٹنگ ہوئی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کو فوراً فارغ کیے جانے کے بجائے مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے،کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 60 سال سے زائد العمرافراد کو3 ماہ کی توسیع مل گئی تاکہ اس دوران وہ کوئی اور جاب تلاش کر سکیں،60 برس سے کم عمر ملازمین کے معاہدوں میں ایک سال کا اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے پی سی بی کو خسارے کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سرفراز نواز کے بعد عبدالقادر بھی پی سی بی سے ناراض ہو گئے اور نئی پیشکش کو تاحال قبول نہیں کیا، انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی آنا بھی چھوڑ دیا ہے،ان کا معاہدہ30جون تک کا تھا، انھیں پہلے مرحلے میں تین ماہ توسیع کی آفرکی گئی جسے اب ایک سال کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ انتخاب عالم نے کہاکہ عبدالقادر کے ساتھ بورڈ کا کوئی تنازع نہیں ہے، ان سے معاملات جلد طے کر لیے جائیں گے۔
دریں اثنا ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی کے چھوٹے ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے میں سی او او سبحان احمد نے اہم کردار ادا کیا، انھوں نے ہی چیئرمین ذکا اشرف کو قائل کیاکہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے نہیں کرنے چاہئیں، اخراجات میں کمی کے لیے دیگر اقدامات کرنا ہوں گے۔