عامر خان کو والدہ کا آبائی گھر خریدنے میں مشکلات

بنارس میں واقع اس گھر کے تین مالکان ہیں جن میں سے دو گھر کو بیچنے پر آمادہ ہیں

بنارس میں واقع گھر کے تین مالکان ہیں جن میں سے دو گھر کو بیچنے پر آمادہ ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی 51ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ زینت حسین کو بنارس میں واقع ان کا آبائی گھر خرید کر دینے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر اس گھر کو خریدنے میں کئی قانونی پیچیدگیاں آڑے آرہی ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ بنارس میں واقع اس گھر کے تین مالکان ہیں جن میں سے دو گھر کو بیچنے پر آمادہ ہیں جب کہ تیسرا تیار نہیں ہے۔ عامر خان کے وکلاء مسلسل گھر کے مالکان سے رابطہ کرکے انھیں منہ مانگی قیمت دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تاحال انھیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
Load Next Story