اسرائیلی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

7 روزہ یہودی مذہبی تہوارعید الفصح کی سیکیورٹی کے لیے پابندی لگائی گئی، صہیونی پولیس

7 روزہ یہودی مذہبی تہوارعید الفصح کی سیکیورٹی کے لیے پابندی لگائی گئی، صہیونی پولیس۔ فوٹو: فائل

اسرائیلی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہودیوں کے مذہبی تہوارعیدالفصح کی7 روزہ تقریبات کے دوران اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ، وزرا اور دیگراہم شخصیات کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔


اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفصح کے ایام میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر کوئی اہم حکومتی عہدیدار یا سیاسی رہ نما حرم قدسی میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے حکومتی عہدیداروں اور اہم شخصیات کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب اسرائیل کے انتہا پسند گروپ مسجد اقصی میں اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حکومتی عہدیدار، سیاسی رہنما حتی کہ فوجی عہدیدار بھی قبلہ اول میں اشتعال انگیزی میں ملوث ہیں۔
Load Next Story