اسحق ڈار نے اپنے بچوں سے کبھی قرضہ نہیں لیا ترجمان وزارت خزانہ

قرض حسنہ کے حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت خزانہ

قرض حسنہ کے حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار نے اپنے بچوں سے کبھی قرضہ نہیں لیا اوراس حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔


ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیرخزانہ نے اپنے بیٹوں سے قرضہ لیا نہیں بلکہ انھیں دیا ہے جس کی تفصیل گوشواروں میں درج ہے۔ وزیرخزانہ کے بچوں نے قرضہ واپس کردیا تھا جس کا ذکر بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل میڈیا پر سامنے آنے والی الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بچوں سے قرضہ حسنہ کے طور پر رقم لی تھی۔
Load Next Story