لاہور بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

رہائی پانے والوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں

رہائی پانے والوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔


بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 8 پاکستانیوں کو سزائیں مکمل ہونے کے بعد رہا کرکے لاہورمیں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، رہائی پانے والوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کو بھارت میں جعلی کرنسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رہائی پانے والے پاکستانیوں نے پاک سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گھر واپس آکر بے سکون ملا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story