دبنگ خان ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کےساتھ اپنی غیرملکی دوست کو بھی بھرپور وقت دینے لگے

سلطان کی شوٹنگ کے بعد سلمان خان اپنا تمام وقت لولیا ونچر کے ساتھ گزارتے ہیں

چند ہفتوں قبل جب سلمان خان دبئی گئے تھے اس وقت بھی ان کے ہمراہ لولیا ونچر تھیں فوٹو: فائل

سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے مشہور ترین کنوارے اداکار مانے جاتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں لڑکیوں کی کمی نہیں شمائلہ جعفری سے سنگیتا بجلانی، صومی علی، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے بعد اب ان کی زندگی میں شامل ہیں رومانیہ کی ماڈل اور اداکارہ لولیا ونچر اور سلو میاں ان دنوں ان کے ساتھ بھرپور وقت گزار رہے ہیں۔

کرینہ کیف نے جب سلو میاں کا ساتھ چھوڑ کر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی زندگے کے تانے بانے بننے شروع کئے تو دبنگ خان بھی کچھ دن اداس ہونے کے بعد پھر سے ایک نئی دوست کے ساتھ روز شب گزارنے لگے، ان کی اس دوست کا نام ہے لولیا ونچر ، جوکہ یورپی ملک رومانیہ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن سلو میاں کی محبت میں گرفتار یہ اداکارہ اب ناصرف بھارت میں ہی اپنا زیادہ وقت گزارتی ہیں بلکہ زبان اور معاشرتی اقدار کو بھی اپنا رہی ہیں شائد یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اب اپنا زیادہ وقت لولیا ونچر کے ساتھ ہی گزارتے ہیں یہاں تک کہ ''سلطان'' کی شوٹنگ کے دوران بھی لولیا ان کی نگاہوں سے دور نہیں ہوتیں۔




سلمان خان ان دنوں دلی میں ہیں تو لولیا بھی اسی شہر میں موجود ہیں، اس دوران دونوں نے ایک اداکارہ اور سیاست دان بینا کاک کے گھروالوں کے ساتھ کافی وقت گزارا، بیناکاک نے پہلے ان لمحات کی تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام میں پوسٹ کیں لیکن شائد انہیں غلطی کا احساس ہوگیا کیونکہ دبنگ خان اپنے افیئرز کا ذکر کبھی میڈیا کے سامنے نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے بینا کاک نے کچھ ہی دیر بعد ان تصاویر کو ہٹادیا لیکن اس وقت تک ہزاروں لوگ ان تصویروں کو دیکھ اور شیئر کرچکے تھے۔



واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل جب سلمان خان دبئی گئے تھے اس وقت بھی ان کے ہمراہ لولیا ونچر تھیں اور دونوں کئی مقامات پر انتہائی قریب دیکھے گئے تھے۔
Load Next Story