پیر محل حکمران لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیںشہباز شریف

صدر آصف زرداری کی جادو گری نہیں چلے گی،انہیں لوٹی دولت ملک میں واپس لانا ہوگی،شہبازشریف

این آئی سی ایل اور رینٹل پاور منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کھائے گئے، شہباز شریف فوٹو :فائل

وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو کنگال کرنے والے عید ملن پارٹی کررہے ہیں،حکمران لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں۔

پیر محل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صدر زرداری کی جادو گری نہیں چلے گی اور انہیں لوٹی دولت ملک میں واپس لانا ہوگی، موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سال بے دردی سے قوم کا پیسہ لوٹا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار اورمعیشت تباہ ہوگئی،مسلم لیگ (ن) قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائے گی۔


وزیراعلی کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایل اور رینٹل پاور منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کھائے گئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کا پیسہ عوام کی خوشحالی کے لئے خرچ کیا، ۔ شہباز شریف نے خطاب کے دوران حبیب جالب کی نظم " میں نہیں مانتا " بھی ترنم میں گنگنائی ۔

شہباز شریف نے جلسے کے اختتام پر پیر محل کو تحصیل کا درجہ دینے کے ساتھ دانش اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ پیرمحل میں اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیرکیا جائے گا۔
Load Next Story