وزیراعظم بتائیں کہ وہ عوام سے کیا چھپانا چاہتے ہیں بلاول بھٹو
دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے اوکاڑہ کے کسانوں کی معاونت پیپلز لائرز فورم کرے گی ، چیئرمین پیپلز پارٹی
KARACHI:
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کی رپورٹ کی تحقیقات کے بجائے قیام پاکستان سے لے کر اب تک کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا کہا ہے وہ کیا چھپانا چاہتے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کو پاناما لیکس کی رپورٹ کی تحقیقات کے بجائے قائد اعظم سے لے کر اب تک کی مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے وہ بتائیں کہ آخر وہ کیا چھپانا چاہتے ہیں ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کے کسانوں کو دہشت گردی جیسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے کسانوں کی قانونی معاونت کےلئے پیپلز لائزر فورم کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔