بینکوںنے4سال میںپہلی بارزرعی قرضوںکاہدف حاصل کرلیا
گزشتہ مالی سال زرعی شعبے کو293.8ارب کے قرضے دیے گئے،ہدف285ارب روپے...
بینکوں نے4سال میں پہلی بارزرعی قرضوں کی فراہمی کا ہدف حاصل کرلیا، گزشتہ مالی سال زرعی شعبے کو 293.8 ارب روپے کے قرضے دیے گئے جو ایگریکلچرل کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی (اے سی اے سی) کی جانب سے تجویز کردہ 285 ارب روپے کے سالانہ ہدف سے 8.8 ارب روپے (3.08 فیصد) اور سال2010-11 میں دیے گئے 263 ارب روپے کے زرعی قرضوں سے 11.7 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 5بڑے کمرشل بینکوں نے اس دوران 146.3 ارب روپے کے زرعی قرضے دیے جو ان کے سالانہ ہدف 141 ارب سے 3.7 فیصد اور 2010-11 میں فراہم کردہ 140.3 ارب سے 4.3 فیصد زیادہ ہیں، اسپیشلائزڈ بینکوں میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے گزشتہ مالی سال 66.06 ارب روپے کے زرعی قرضے دیے جو اس کے 70.1 ارب روپے کے سالانہ ہدف کا 94.2 فیصد ہے جبکہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 8.5 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کیے جبکہ اس کا سالانہ ہدف 7.6 ارب روپے تھا جبکہ 14 ملکی نجی بینکوں نے 60.9 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کرکے اپنے مجموعی ہدف 54.1 ارب روپے سے 12.5فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2011-12 کے دوران 5 مائیکرو فنانس بینکوں نے بحیثیت مجموعی 12.1 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے جو ان کے سالانہ ہدف 12.2 ارب روپے کا 99.3 فیصد بنتا ہے۔