امن کے لئے پاک افغان مذاکرات خوش آئند ہیں امریکی سفیر

پاک امریکا تعلقات کے لئے گزشتہ ڈیڑھ برس کاعرصہ اچھا نہیں رہاتاہم اب تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

طالبان سمیت تمام گروپوں سے جاری مفاہمتی عمل کی قیادت افغانستان کے پاس ہے،رچرڈ اولسن۔ فوٹو: اسٹیٹ ڈاٹ گورنمنٹ

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذکرات خوش آئند ہیں۔


اسلام ٓباد میں ایک تقربب کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس سلسلے میں امن مشن اچھا قدم ہے ۔



امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان سمیت تمام گروپوں سے جاری مفاہمتی عمل کی قیادت افغانستان کے پاس ہے۔ قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاملے کو بھی افغان حکومت بہتر سمجھتی ہے۔


رچرڈ اولسن کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کے لئے گزشتہ ڈیڑھ برس کا عرصہ اچھا نہیں رہا تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اب بہتری آرہی ہے۔


واضح رہے کہ رواں ہفتے افغان امن کونسل کے سربراہ صلاح الدین ربانی کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستانی حکام سے مذاکرات کئے تھے۔ جس میں پاکستانی حکام نے عندیہ دیا تھا کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ طالبان کمانڈروں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے۔


Recommended Stories

Load Next Story