یورپی یونین شامی مہاجرین کے لیے ترکی کوایک ارب یورو دے گی

ترک وزیراعظم نے تارکین وطن کی منتقلی کے عمل کو یورپی یونین میں بغیر ویزے کے سفر سے مشروط کردیا۔

ترک وزیراعظم نے تارکین وطن کی منتقلی کے عمل کو یورپی یونین میں بغیر ویزے کے سفر سے مشروط کردیا۔ فوٹو:فائل

لاہور:
یورپی یونین ترکی میں شامی مہاجرین کی مدد کیلیے ایک ارب یورو فراہم کرے گی۔


یورپی یونین کے نائب کمشنر نے ترک وزیر اعظم احمد دائود اوغلوکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین ترک میں موجود شامی مہاجرین کی حالت بہتر بنانے کیلیے جولائی تک مختلف منصوبوں پر ایکرب یورو خرچ کر یگا۔ ترک وزیر اعظم اوغلو نے متنبہ کیا کہ اگر ترک شہریوں کیلیے یورپی یونین میں بغیر ویزے کے سفر سے متعلق ڈیل کو حتمی شکل نہیں دی جاتی تو مہاجرین کی ڈیل کے تحت تارکین وطن کی واپس ترکی منتقلی کے عمل کوبھی روک دیا جائیگا۔
Load Next Story