بھارتی ریاست کیرالہ میں پروڈیوسر نے فلم کی ناکامی کے ڈر سے خود کشی کرلی
اجے کرشنن نے فلم بنانے کے لیے بہت زیادہ قرض لے رکھا تھا، پولیس حکام
بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی فلم پروڈیوسر اجے کرشنن نے اپنی آئندہ فلم کی ناکامی کے ڈر سے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم اداکار اجے کرشنن 4 کروڑ روپے کی لاگت سے بحیثیت پروڈیوسر پہلی فلم بنائی تھی، فلم کی تیاری میں ناصرف ان کی ساری جمع پونجی لگ گئی تھی بلکہ قرض بھی لے رکھا تھا، اجے نے فلم کو مکمل ہونے کے بعد دیکھا تو وہ بد دل ہوگئے اور فلم کی ناکامی کی صورت میں قرض ادا نہ کرسکنے کے ڈر سے اپنے ہی گھر میں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کے وقت گھرمیں اجے کے والدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجے کو فلم کی ناکامی کا ڈر تھا اور انہوں نے ان سے کئی مرتبہ اس کا تذکرہ بھی کیا تھا۔