یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

نواب علی قادری کو ہیڈ آفس اسلام آباد میں پروجیکٹ منیجر تعینات کر دیا گیا ہے

نواب علی قادری کو ہیڈ آفس اسلام آباد میں پروجیکٹ منیجر تعینات کر دیا گیا ہے، فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یوایس سی) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی، نئے منیجنگ ڈائریکٹر نے 1دن میں 45 افسران کے تبادلے کر دیے، 7 نااہل جنرل منیجرز کی جگہ اہل، ایماندار اور محنتی جنرل منیجرز کا تقرر جبکہ 6 زونل منیجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا۔


''ایکسپریس'' کو موصولہ دستاویزات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں عنایت اللہ دولہ کو سینئر جنرل منیجر ایچ آر، جاوید منظور غوری کو جنرل منیجر ایس او اینڈ ایس، جہانزیب خان کو جنرل منیجر پروجیکٹ، سید حیدر رضا بخاری جنرل منیجر انشورنس، کمال مصطفی جنرل منیجر ویجیلنس، شادی خان جنرل منیجر لیگل تعینات کیے گئے ہیں، 6 افسران کو زونل منیجر لگایا گیا ہے، ان میں محمد ارشد رانجھا کو زونل منیجر سرگودھا، مہتاب شاہ زونل منیجر ایبٹ آباد، مختار خٹک کو زونل منیجر پشاور، غلام مرتضی کو زونل منیجر اسلام آباد، فیضان حمید کو زونل منیجر لاہور، جاوید مصطفی کو زونل منیجر ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

نواب علی قادری کو ہیڈ آفس اسلام آباد میں پروجیکٹ منیجر تعینات کر دیا گیا ہے، عظمت اللہ کو ایڈمن افسر ہیڈ آفس، توصیف احمد گل کو ویجیلنٹ آفیسر ہیڈ آفس، خرم عباس کو ریجنل منیجر سرگودھا، شیر اعظم کو ریجنل منیجر ایبٹ آباد، ظہور احمد کو ریجنل منیجر پشاور ساؤتھ، عطاالرحمن ریجنل منیجر کراچی نارتھ ریجن، غلام عابد کو اسسٹنٹ اسٹورز آپریشنل آفیسر زونل آفس کراچی، محمد انور بلوچ کو ریجنل منیجر خوشاب، آصف عمران کو ریجنل منیجر لورالائی اور عاطف اسلم کو اسسٹنٹ اسٹورز آپریشن آفیسر زونل آفس کوئٹہ سمیت دیگر افسران کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔
Load Next Story