امریکی صدر اوباما نے شمالی کوریا کی پیشکش مسترد کردی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کرنے پر میزائل تجربات نہ کرنیکا کہا تھا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کرنے پر میزائل تجربات نہ کرنیکا کہا تھا فوٹو: فائل

امریکی صدر اوباما نے جنوبی کوریا کے ساتھ سالانہ فوجی مشقوں کو منسوخ کرنے سے متعلق شمالی کوریا کی پیشکش کومسترد کردیا۔


امریکی صدر نے شمالی کوریا کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا جس میں کمیونسٹ ملک نے کہا تھا کہ اگر امریکا اور جنوبی کوریا اپنی سالانہ فوجی مشقوں کو منسوخ کرتے ہیں تو وہ مزید جوہری تجربات سے باز رہے گا۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے پیانگ یانگ کی طرف سے حالیہ آبدوز بیلاسٹک میزائل تجربے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قرارداوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل اور جوہری تجربات کر چکا ہے۔
Load Next Story