بھارت میں میکسیکو کی سفیرکے زیراستعمال عالیشان گاڑی کے بجائے آٹورکشہ

میلبا پریا کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ وہ روزانہ دہلی کے اطراف میں 50 کلومیٹر سائیکل بھی چلاتی ہیں۔

میلبا پریا کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ وہ روزانہ دہلی کے اطراف میں 50 کلومیٹر سائیکل بھی چلاتی ہیں۔:فوٹو : فائل

لاہور:
بھارت میں میکسیکو کی سفیر کسی عالیشان کار مین سفر کر نے کے بجائے آٹو رکشے میں آتی جاتی ہیں جہاں انہوں نے اسی رکشے پر ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ لگارکھی ہے۔


بھارت میں میکسیکو کی سفیر میلبا پریا غیرمغمولی گاڑی استعمال کرنے پر خبروں میں ہیں جہاں وہ کسی عالیشان گاڑی کے بجائے سرکاری کاموں کے لیے بھی آٹو رکشہ میں سفر کرتی ہیں۔ اس رکشہ پر ان کے ملک کا جھنڈا بھی لگا ہے جب کہ اس پر سفارتی نمبر پلیٹ بھی ہے۔

میلبا کا کہنا ہے کہ انھوں نے آٹو رکشہ کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہ نقل وحمل کا سب سے موثر ذریعہ ہے اور اس سے آلودگی بھی کم ہوتی ہے۔میلبا کا یہ رکشہ بھارت ہی میں خریدا گیا جہاں اسے ری ماڈل کیا گیا۔ دوسری جانب میلبا پریا کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ وہ روزانہ دہلی کے اطراف میں 50 کلومیٹر سائیکل بھی چلاتی ہیں۔
Load Next Story