دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں کرینگے ایاز لطیف پلیجو
حکمران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ملک توڑنا چاہتے ہیں، ایاز لطیف پلیجو۔
KARACHI:
عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا ہے۔
حکمران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ملک توڑنا چاہتے ہیں اور ذوالفقارآباد کا منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھیانی تحریک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔اس کالے نظام کے خلاف سندھ کے عوام اپنا کردار ادا کریں ۔
انہو ں نے کہا کہ ان کے قتل کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ دہشت گردوں نے کراچی میں سنی تحریک کی پوری قیادت کو بم دھماکا کرکے قتل کردیا تھا اگر اسی طرح مجھے بھی قتل کیا گیا تو سندھ کے عوام اپنے حقوق سے ہر گز پیچھے نہ ہٹیں۔