حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی 22 پوائنٹس ریکور
انڈیکس 16143 پوائنٹس پر جاپہنچا، 206 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین روز کی مندی کے بعد کاروبار حصص میں بالآخرتیزی آگئی تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری جمعرات کو بھی دیکھنے میں آئی۔
تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 9 ارب71 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 22.55 پوائنٹس اضافے سے 16143.07 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 2.38 پوائنٹس کے اضافہ سے 13175.24 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 27.70 پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 21.54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 120 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر 23 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار 450 حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کامجموعی سرمایہ9 ارب71 کروڑ 81 لاکھ 96 ہزار 270 روپے بڑھ کر 40 کھرب 37 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 564 روپے ہو گیا، سب سے زیادہ تیزی باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 65 روپے کے اضافے سے 1385 روپے پر بند ہوئی۔