سبزی وپولٹری نرخ بڑھنے سے افراط زر میں 064 فیصداضافہ
19جولائی کوختم ہفتے میںایک سال کے دوران شرح مہنگائی 7.95فیصد بڑھی
ملک میں گزشتہ ہفتے سبزی و پولٹری نرخ میں اضافے کے باعث مہنگائی (ویکلی انفلیشن) کی شرح میں سال بہ سال 7.95 اور ہفتہ وار بنیادوں پر 0.64 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 33 اشیا کے دام پرانی سطح پر برقرار رہے۔
پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 جولائی 2012 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر، پیاز، انڈے، کیلے، ایل پی جی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 32.14 فیصد مہنگے ہوئے کر اوسطاً 34.7روپے کلوگرام، پیاز 13.07 فیصد اضافے سے 29.67 روپے کلو گرام، انڈے 6.15 فیصد بڑھ کر 79.25روپے فی درجن، کیلے 3.59 فیصد اضافے سے 101.26روپے فی درجن، ایل پی جی 2.4 فیصد کے اضافے سے 1218.71 روپے فی گھریلو سلنڈر اور زندہ مرغی کی قیمت 2.05 روپے کے اضافے سے 176.35 روپے فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی،
اس کے علاوہ لہسن 1.67 فیصد، پٹرول1.62فیصد، مٹی کاتیل1.34فیصد، دال چنا1.09فیصد، آلو 1.08 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.14 فیصد، دال ماش 0.09 فیصد، گندم 0.06 فیصد، ویجیٹیبل گھی کھلا 0.05فیصد، گائے کاگوشت0.04فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں0.01فیصداضافہ ہوا جبکہ چینی1.37فیصد سستی ہو کر 53.90 روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ پسی ہوئی 0.97 روپے کی کمی سے 299.25 روپے کلو گرام اور سرسوں کے تیل کی قیمت 0.42فیصد کمی سے 186.89 روپے کلوگرام ہوگئی۔
اعدادوشمار کے مطابق 8ہزارروپے کمانے والوں پر ایک ہفتے میں 0.56فیصد اور ایک سال میں 8.33 فیصد بوجھ بڑھا، 8001تا 12 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں پر ایک ہفتے میں 0.57 فیصد اور ایک سال میں 10.54 فیصد، 12001 تا 18 ہزار روپے والے انکم گروپ کیلیے مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 0.61فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 10.07فیصد، 18001 تا 35 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے افراط زر کی شرح ایک ہفتے میں 0.64 فیصد اور ایک سال میں 7.19فیصد جبکہ 35ہزار روپے سے زائد آمدن والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.67 فیصد اور سال بہ سال 5.27 فیصد اضافہ ہوا۔