رمضان صبر ہمدردی اور باہمی اخوت و رواداری کا مہینہ ہے

شاہی سید، محمد حسین محنتی، مفتی نعیم، انتظار الحق تھانوی، قاضی احمد نورانی

شاہی سید، محمد حسین محنتی، مفتی نعیم، انتظار الحق تھانوی، قاضی احمد نورانی ۔ فوٹو/ایکسپریس

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے تمام عالم اسلام و اہلیان وطن کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان فضائل و برکات اور اپنی عظمت و اہمیت کے حوالے سے انتہائی منفرد مقام رکھتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں نہ صرف تقویٰ و طہارت ،خدا خوفی و انسانی ہمدردی ،


مواسات و خدا خوفی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے بلکہ اس کے بنیادی احکامات پر عمل کرنے سے انسانی صحت پر بھی انتہائی مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں، شاہی سید نے مزید کہا کہ ا رباب اختیار شہر میں قیام امن کے لیے خصوصی انتظامات کریں، روزہ داران ماہ صیام میں کراچی میں قیام امن اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں،جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے،

یہی وہ ماہ مبارک ہے جس میں قرآن نازل ہوا جو پوری انسانیت کیلیے راہ نجات اور سرچشمہ ہدایت ہے، یہ مہینہ صبر،ہمدردی اور باہمی اخوت و رواداری کا مہینہ ہے، اس مہینے میں جہاں اپنے لیے دین و دنیا کی بھلائی کیلیے دعا کرنی چاہیے وہیں اپنی دعائوں میں کشمیر، فلسطین، عراق، افغانستان اور خصوصاً برما کے مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو مظالم کا شکار ہیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے اللہ تعالی کا بہترین تحفہ ہے، خلوص نیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اللہ کی رضا اور
Load Next Story