انسانی اسمگلنگ کا الزام برطانیہ میں متحدہ کیخلاف تحقیقات شروع
اس یونیورسٹی کا برطانیہ کی 4 یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق تھا جس کے تحت طلبا اور اسٹاف تربیت کیلیے برطانیہ آ سکتے تھے۔
قومی موومنٹ کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی حکام نے ایم کیو ایم کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی۔
ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی نذیر شہید یونیورسٹی کو انسانی اسمگلنگ کیلیے استعمال کیا۔ اس یونیورسٹی کا برطانیہ کی 4 یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق تھا جس کے تحت طلبا اور اسٹاف تربیت کیلیے برطانیہ آ سکتے تھے۔ ایم کیو ایم نے 700افراد کو جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ بلوایا۔
ان میں سے کئی افراد جرائم پیشہ تھے جو بعد میں یورپی ممالک میں چلے گئے جبکہ اکثر نے سیاسی پناہ حاصل کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کیلیے سن چیریٹی کا اسپانسر لیٹر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سن چیریٹی نے جعلی دستاویزات پر آنے والوں کو لیٹر جاری کیے اور جس کے تحت ایم کیو ایم نے کئی ملین پاؤنڈ کمائے۔