جونیئر ہاکی پاکستان نے ملائیشیا پر ہاتھ صاف کرلیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کو قابو کرکے فائنل میں جگہ بک کرلی، جرمنی نے آسٹریلیا کو ہرایا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو قابو کرکے فائنل میں جگہ بک کرلی، جرمنی نے آسٹریلیا کو ہرایا۔ فوٹو فائل

سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اولین کامیابی حاصل کرتے ہوئے میزبان ملائیشیا پر2-0 سے ہاتھ صاف کرلیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 3-1 سے قابو کرکے فائنل میں جگہ بک کرلی، جرمنی نے آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ملائیشیا کو 2-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی ریکارڈ کرائی، اس سے قبل دو ناکامیوں کے بعد ٹیم نے روایتی حریف بھارت سے مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا کیا تھا، میزبان پرفتح سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 5 اور وہ چوتھے نمبر پر آگیا۔

پاکستان نے جمعرات کو ملائیشیا کے خلاف سادہ ہاکی کھیلی، وہ میزبان کھلاڑیوں کو خود پر حملے کا موقع دیتے اور پھر خود ان پر کائونٹر اٹیک کرتے، گرین شرٹس کی جانب سے محمد دلبر نے 21 ویں منٹ میں کھاتہ کھولا جبکہ محمد عرفان نے 39 ویں منٹ میں گول کیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہفتے کو ہونے والے آخری رائونڈ روبن مقابلوں میں ہوگا ۔ جرمنی نے آسٹریلیا کو2-1 سے شکست دی جس سے دونوں ٹیمیں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story