پارٹی رہنماؤں کی تنقید سے ناراض چوہدری سرور کو عمران خان نے منا لیا
چوہدری سرور کو آج رات لندن روانہ ہونا تھا تاہم اب انہوں نے برطانیہ جانے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
ISLAMABAD:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہونے والے چوہدری سرور کو منالیا جس کے بعد انہوں نے لندن جانے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف میں اختلافات کی دم توڑتی خبریں ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرگئیں تھیں جس کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری سرور کو بنی گالہ طلب کیا جہاں ملاقات میں عمران خان نے چوہدری سرور کے تحفظات سنے تاہم بات چیت کے بعد عمران خان نے چوہدری سرورکو منالیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کو آج رات لندن جانا تھا اوراس کے لئے انہوں نے اپنا کنفرم ٹکٹ بھی کرا رکھا تھا تاہم اب عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے لندن جانے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کے درمیان کئی بارتلخ کلامی ہوچکی ہے جس کے بعد انہوں نے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا تھا جب کہ تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ تھا کہ چوہدری سرور لندن میں بیٹے کی الیکشن مہم کا حصہ بننے جارہے ہیں اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں جانے کی اجازت دی ہے۔