مدہوش پرندے

شراب سازی کے لیے استعمال ہونے والے باغات کے پنچھی شرابیوں جیسی حرکتیں کرنے لگے۔

شراب سازی کے لیے استعمال ہونے والے باغات کے پنچھی شرابیوں جیسی حرکتیں کرنے لگے۔ فوٹو: فائل

ایک خبر کے مطابق یورپی ممالک میں ایسے باغات جہاں پر شراب میں شامل کرنے کے لیے مختلف چھوٹے پھلوں مثلاً بیری وغیرہ کو Fermentation یعنی نشاستے کو الکحل میں تبدیل کرنے کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

ان باغات کے درختوں پر بسیرا کرنے والے پرندوں کی حرکات و سکنات ان پھلوں کو نوش کرنے کے بعد شرابیوں جیسی ہوتی جارہی ہیں۔


اس حوالے سے ''اینیمل ہیلتھ اینڈ ویٹنری لیبارٹری ایجنسی (AHVLA)ََ'' میں شایع شدہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے کمبریا میں بارہ ایسے پرندے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، جن کے پوسٹ مارٹم سے علم ہوا کہ ان کے معدے میں الکحل کی مقدار موجود تھی، جو بیری کھانے کے باعث بڑھی تھی۔ مزید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ Fermentationکے عمل سے گزرے ہوئے پھل مستقل کھانے کے بعد بہت سے پرندے اپنے پیروں پر درست طریقے سے کھڑے نہیں ہوپاتے اور نہ ہی ان کی پرواز میں توازن قائم رہتا ہے، جس کے باعث وہ موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے برطانوی گارڈن برڈ واچ ٹرسٹ کے ڈیولپمنٹ آفیسر Tim Harrisonکا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ واقعات تعداد میں کم ہیں تاہم مستقبل میں ان معصوم پرندوں کو ایسی تکالیف سے بچانے کے لیے قانونی سازی کرنے کی سخت ضرورت ہے، تاکہ ہمارا قدرتی ماحول آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنا رہے۔
Load Next Story