پاکستانی خواتین کھیلوں میں بھی خود کو منوا لیں گی
نارتھ ناظم آباد میں پاکستان کا پہلا ویمنز ہاکی و فٹبال گرائونڈ تعمیر کرا دیا، وزیر کھیل
مردوں کی طرح پاکستانی خواتین کا بھی کھیلوں میں حصہ لینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ بہت جلد بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے آپ کو منوالیں گی۔
اسپورٹس میں خواتین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے نارتھ ناظم آباد کراچی میں پاکستان کا پہلا خواتین ہاکی و فٹبال گرائونڈ تعمیر کرایا ہے، جہاں وہ بغیر کسی خوف کے اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر وجیہہ الدین کی گرائونڈ کے حوالے سے کی گئی درخواست کے جواب میں کہا کہ میں یونیورسٹی سے متصل جناح کالج کی انتظامیہ سے بات کرکے عارضی طور پر آپ کی یونیورسٹی کو ان کا گرائونڈ استعمال کرنے کی اجازت دلادوں گا، جلد ہی جناح یونیورسٹی برائے خواتین کو بھی ان کا اپنا گرائونڈ بناکر دیا جائے گا تاکہ یونیورسٹی میں ہر سال ہونے والی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔