چمن چیک پوسٹ سے حاضر سروس افغان فوجی افسر گرفتار

افغان افسر افغانستان جانے کے لیے پاکستانی سرحد عبور کرتے وقت حراست میں لیا گیا۔

افغان افسر افغانستان جانے کے لیے پاکستانی سرحد عبور کرتے وقت حراست میں لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چمن چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے حاضر سروس افغان فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ایف آئی نے خفیہ اطلاع پر چمن چیک پوسٹ پر کارروائی کی اور اس دوران غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں پائے جانے والے حاضر سروس افغان فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان فوجی افسر افغانستان جانے کے لیے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے افغان فوجی افسر کی گرفتاری کےلیے بروقت کارروائی پر ایف آئی اے کی تعریف کی ہے جب کہ ایف آئی اے نے وزیرداخلہ کی ہدایت پر گرفتار افغان ایجنٹ کو مزید تفتیش کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حوالے کردیا ہے۔

Load Next Story