حیدرآبادنہرمیںڈوب کر2کمسن بہنیںجاںبحق
لاشیں نہ مل سکیں، مہتاب اور زینب گاؤںکے قریب اکرم واہ میں تفریح کے لیے گئی تھیں
اکرم واہ میں ڈوب کر دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں، تاہم ان کی لاشیں نہیں مل سکیں۔ حیدرآباد بائی پاس کے قریب گاؤں مشتاق علی چانگ میں اپنے ماموں کے گھر آئیں، دو بہنیں بارہ سالہ زینب اور سات سالہ مہتاب گاؤں کے قریب سے گزرنے والی نہر اکرم واہ میں تفریح کیلیے اتریں اور پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر نہر میں ڈوب گئیں۔
اطلاع ملنے پر پورا گاؤں وہاں جمع ہوگیا اور دونوں بہنوں کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کو بھی وہاں طلب کرلیا گیا، جنہوں نے نہر میں لاشوںکو تلاش کیا لیکن وہ نہیں مل سکیں۔ متوفیہ بہنوںکے والد امتیاز علی گوپانگ سندھ یونیورسٹی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتے ہیں جبکہ ان کی رہائش بھی سندھ یونیورسٹی کالونی میں ہے۔