ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے فلم ’’باغی‘‘ آج سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی

فلم میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فوٹو: فلم تشہیری پوسٹر ۔

پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے بالی ووڈ کے اسٹار ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم ''باغی'' آج ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے بالی ووڈ کی ایکشن تھرل اور رومانوی فلم ''باغی''آج ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلمی پنڈتوں نے فلم کو ریلیز سے قبل ہی 2016 کی سپر ہٹ فلم قرار دیا ہے اور فلم کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔


سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کو بے حد پذیرائی ملی ہے اور شائقین نے گانوں کو بے حد پسند کیا ہے جب کہ دوسری جانب فلم کے ہیرو ٹائیگرشروف پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اورپاکستانی مداحوں کی خاطر انہوں نے فلم کا معاوضہ کم لینے کا اعلان کیا ہے۔

Load Next Story