ٹیکس نہ دینے والے31لاکھ شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا انتباہ

نادہندگان کے نام ای سی ایل میںڈالے جائینگے،قانون لارہے ہیں،ایف بی آر،پی اے سی فیصلوں پرعملدرآمدنہ کرنے پر برہمی

سیلزٹیکس کے آڈٹ کی بھی ہدایت،کمیٹی کاآڈٹ نہ کرانیوالے 28 اداروںکیخلاف ریفرنسزقومی اسمبلی کوبھیجنے کا فیصلہ ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کو ایف بی آرکے حکام نے بتایا ہے کہ نادراکیساتھ ملکر ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا جمع کیا ہے۔


31 لاکھ لوگ ٹیکس جمع نہیںکروا رہے ان کیلیے قانون لارہے ہیں، اگر پھر بھی وہ ٹیکس جمع نہیںکرواتے تو پارلیمنٹ سے اجازت مانگی ہے کہ ان کا قوی شناختی کارڈمنسوخ کرکے انکانام ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں یہ بل جلد قومی اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کردیا جائیگا۔ جمعرات کوکمیٹی کااجلاس چیئرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت ہوا۔ ممبرایف بی آراسراررئوف نے بتایا کہ نئی ٹیکس پالیسی میںنئی اسکیمیں متعارف کرائی جارہی ہیں،ٹیکس ادانہ کرنیوالے افرادکے ناموںسے وزارت داخلہ کوآگاہ کیاجائیگااوریہ نام ای سی ایل میںڈالے جائینگے،ٹیکس ادانہ کرنیوالے افرادکے قومی شناختی کارڈبلاک ہوجائینگے۔

پی اے سی نے آڈٹ اعتراضات سے متعلق پی اے سی فیصلوں پرعملدرآمدنہ کرنے پرایف بی آر حکام پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے10روزمیںعملدرآمدکی رپورٹ مانگ لی ہے جبکہ ایف بی آرسے تمام اداروں اورشعبوں کی گزشتہ10سال کی ٹیکس ادائیگیوں اورواجبات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔کمیٹی نے کہاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم ادارے حسابات اورپی اے سی میںپیش ہونے سے انکار نہیں کرسکتے۔ کمیٹی ہدایات پرعمل نہ کرنیوالے اداروں سے وزیر اعظم اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوآگاہ کیا جائے تاکہ ان کیخلاف انضباطی کارروائی ہوسکے۔کمیٹی نے ایف بی آرکوسیلزٹیکس کے آڈٹ کی بھی ہدایت کی اورآڈٹ سے متعلق معاملات طے کرنے کیلیے4 رکنی کمیٹی قائم کرکے اس سے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگی ہے حسابات کی جانچ پڑتال سے انکارکرنیوالے 28 اداروںکیخلاف قومی اسمبلی ریفرنسز بھجوائے جائینگے۔
Load Next Story