کامیاب فلم کے لیے اچھے موضوعات ضروری ہیں جاوید شیخ
ہماری فلموں کی کامیابی نے نئے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے، جاوید شیخ
جب تک ہم اچھے موضوعات کا انتخاب نہیں کریں گے ہمیں پذیرائی نہیں ملے گی اچھے موضوعات ہی کسی بھی فلم کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آج اگر ہماری فلمیں عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں تو اس کی وجہ وہ موضوعات ہیں، آج کے دور میں معاشرتی مسائل ہماری فلموں کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں یہ بات اداکار جاوید شیخ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہامیری فلم جس کی کہانی مکمل ہوچکی ہے جلد اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ہماری فلموں کی کامیابی نے نئے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا ہے آنے والے دنوں میں اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
فلموں میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی بھی نظر آئے گی اور اچھی کہانیوں کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی اسکرین پر آنے کا موقع ملے گا،انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت فلمیں بنا رہے ہیں وہ اگر معیار پر توجہ دیں گے تو ہمارے فلم بین پاکستانی فلموں کی طرف زیادہ متوجہ ہوں گے،پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا جو دور شروع ہوا ہے اسے ہم سب مل کر بہتر بنانے کی کوششیں اسی طرح جاری رکھیں گے۔