حسن پرست ہوں اور خوبصورتی کا خیال رکھتی ہوں زرین خان

عام زندگی میں بھی کوشش ہوتی ہے ایسا لباس پہنوں جس سے منفرد نظر آؤں،اداکارہ

عام زندگی میں بھی کوشش ہوتی ہے ایسا لباس پہنوں جس سے منفرد نظر آؤں،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان کہتی ہیں کہ وہ حسن پرست واقع ہوئی ہیں خوبصورت چیز دیکھ کر اس کی تعریف کیے بنا نہیں رہتیں۔


ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں زرین خان کا کہنا تھا کہ فلموں میں آنے سے پہلے میں اپنا خیال اتنا زیادہ نہیں رکھتی تھی شوبز میں قدم رکھا تو مجھے اپنی اہمیت کا اندازہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ اب میں اپنی خوبصورتی کا بہت خیال رکھتی ہوں فلموں سے ہٹ کر عام زندگی میں بھی کہیں جانا ہو تو میری کوشش ہوتی ہے ایسا لباس زیب تن کروں جس سے منفرد نظر آؤں۔انھوں نے کہا کہ میں کسی کو اچھے لباس میں دیکھوں تو بلاتکلف تعریف کرتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے بس اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔
Load Next Story