سری لنکن کرکٹ کا تبدیلی کےعمل سے گزرنا خراب کھیل کا عذر نہیں جے وردنے

اگر انتظامیہ صحیح سوچ کھلاڑیوں میں ڈالتی تو صورتحال بہتر ہوتی، سابق سری لنکن کپتان

اگر انتظامیہ صحیح سوچ کھلاڑیوں میں ڈالتی تو صورتحال بہتر ہوتی، سابق سری لنکن کپتان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

FAISALABAD:
سابق اسٹار مہیلا جے وردنے نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ کا تبدیلی کے عمل سے گزرنا حالیہ خراب پرفارمنس کے حوالے سے کوئی عذر نہیں ہے۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میرے اور سنگاکارا کے علاوہ بھی ہمارے پاس کئی ایسے پلیئرز موجود تھے جو ٹیم کے آگے بڑھنے میں کردار ادا کرسکتے، یہ کہنا بہت آسان ہے کہ سری لنکن کرکٹ میں تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے، اگر انتظامیہ صحیح سوچ کھلاڑیوں میں ڈالتی تو صورتحال بہتر ہوتی، پلیئرز کی ریٹائرمنٹ اچانک نہیں ہوئی، جے وردنے کو اس حوالے سے بھی کوئی حیرت نہیں کہ بھارت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہونے کے باوجود کوئی بھی ایشیائی ٹیم فائنل میں نہ پہنچ سکی، ان کے خیال میں دیگرٹیموں نے ایشین کنڈیشنز میں کھیلنے کے لیے پہلے سے اقدامات کر لیے تھے۔
Load Next Story