تھائی لینڈ میں بم دھماکا وفائرنگ 2 شہری ہلاک 4 زخمی
یالا کے نواح میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 39 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا
KARACHI:
جنوبی تھائی لینڈ میں پرتشدد واقعات میں دو شہری ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ کی افواج کے ایک ترجمان نے ان واقعات کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ صوبہ پاتانی میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
جبکہ دوسرا واقعہ یالا کے نواح میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے بم دھماکے سے ایک 39سالہ شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ شنگھائی کلوک میں جمعہ کی صبح ایک شاپنگ سٹریٹ میں کار بم دھماکے سے تین افراد شدید زخمی جبکہ کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔