شاہ رخ شبنم مجید سے گانے ریکارڈ کرانے کے خواہشمند
تین گانوں کے لیے رابطہ ، شبنم مجید عید الفطر کے بعد بھارت جائیں گی، ذرائع
KARACHI:
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی اگلی نئی فلم کے گانے پاکستانی گلوکارہ شبنم مجید کی آواز میں ریکارڈ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی اگلی نئی فلم کے لیے پاکستانی گلوکارہ شبنم مجید سے تین گانوں کے لیے رابطہ کیا ہے جس پر شبنم مجید عید الفطر کے بعد بھارت جائیں گی جہاں وہ فلم کے گانے ریکارڈ کروائیں گی۔ شاہ رخ خان نے اپنے موبائل کی رنگ ٹون بھی شبنم مجید کا گانا ''دل چیز ہے کیا جانا '' سیٹ کر رکھی ہے۔