دہری شہریت کیس ن لیگ کے ایم پی اے رانا آصف نااہل قرار
عدالت نے دہری شہریت کیس میں رانا آصف کی اسمبلی رکنیت معطل کررکھی تھی
ہائیکورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا آصف کو نااہل قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی، اس سے قبل سماعت میں مقامی ایڈووکیٹ کی جانب سے رانا آصف کو دہری شہریت پر نااہل قرار دینے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست گزار نے تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کر دیئے تھے جس کے بعد کیس کی سماعت 3 ماہ تک جاری رہی تھی۔
تاہم لاہور ہائیکورٹ نے تمام ریکارڈ اور ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کی شہریت رکھنے پر رانا آصف کو ناااہل قرار دے دیا، عدالت نے دہری شہریت کیس میں رانا آصف کی اسمبلی رکنیت معطل کررکھی تھی جس کی وجہ سے انہیں وزیر خزانہ پنجاب کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا۔