سعید اجمل کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے صدائیں بلند ہونے لگیں

شائقین کی جانب اٹھائے گئے پوسٹرز پر عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ بھی شامل تھا

شائقین کی جانب اٹھائے گئے پوسٹرز پر سعیداجمل کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کیا گیا تھا فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان کپ کے دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سعید اجمل کی اکیڈمی کے پلیئرز ان کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے صدائیں بلند کرتے نظر آئے۔


بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کے اسلام آباد کیخلاف میچ کے دوران ان کے چاہنے والوں اور متعدد کھلاڑیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر تحریر تھا کہ سعید اجمل کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جائے ۔ چند پوسٹرز پر عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ بھی شامل تھا ۔
Load Next Story