تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین خواجہ محمدخان ہوتی مسلم لیگنمیں شامل

ملک کواس وقت صرف نوازشریف ہی درست سمت میں لاسکتے ہیں , خواجہ محمد خان ہوتی

ملک کواس وقت صرف نوازشریف ہی درست سمت میں لاسکتے ہیں , خواجہ محمد خان ہوتی ، فوٹو : پی پی آئی ، فائل

تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین خواجہ محمدخان ہوتی مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔

رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد خواجہ محمد ہوتی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں خواجہ محمد ہوتی کے ہمراہ ان کے بیٹے عمرفاروق اور ارسلان ہوتی بھی موجود تھے۔


خواجہ محمد ہوتی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت صرف نوازشریف ہی درست سمت میں لاسکتے ہیں۔

نوازشریف نے خواجہ محمد ہوتی کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے فیصلے کوخوش آئندقراردیا اورکہا کہ ان کی شمولیت سے ن لیگ خیبرپختونخوا میں مزید مضبوط ہوگی۔
Load Next Story