لاہورمیں تحریک انصاف کے جلسے سے 2 مسلح افراد گرفتار
گرفتار کئے گئے ایک شخص کے قبضے سے چاقو جب کہ دوسرے سے پستول بر آمد کی گئی، پولیس
چیئرنگ کراس پر پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے سے 2 مسلح افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں چیئرنگ کراس پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے 2 افراد کوگرفتارکیا گیا، دونوں گرفتار افراد کو2 بارپولیس کی جانب سے داخل ہونے سے روکا گیا تھا لیکن وہ باز نہ آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے قبضے سے چاقو جب کہ دوسرے سے پستول برآمد کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان کا جلسے میں آنے کا مقصد کیا تھا۔
واضح رہے کہ آج چیئرنگ کراس پر پی ٹی آئی کے لیے پولیس و انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتطامات کیے گئے ہیں جب کہ عوام کو داخلی راستوں سے چیکنگ کے بعد ہی اندر آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔