ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا نواب شاہ کا پارہ 48 اورلاہورکا 43 ریکارڈ کیا گیا

رحیم یارخان میں درجہ حرارت 45 جب کہ ملتان ،بھکر اور بہاولنگرمیں 44 ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات

پنجاب کےشہرکوٹ ادو نورپورتھل میں بھی درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا ، محکمہ موسمیات : فوٹو : فائل

KARACHI:
ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 اورلاہور کا 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مئی کے شروع ہوتے ہی ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 جب کہ رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملتان ،بھکر اور بہاولنگر کا درجہ حرارت 44، لاہو، حیدرآباد ،اوکاڑہ، خان پور، ڈی جی خان، بہاولپور اور فیصل آباد میں پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 2سے 4 سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے پیر کی شام سے جمعرات کے دوران تک اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی پیر سے بدھ کے دوران تیز اورگرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Load Next Story