دورہ بھارت کیلئے شاہدآفریدی سمیت کوئی بھی کھلاڑی آٹومیٹک چوائس نہیں ہوگااقبال قاسم

شاہد آفریدی سمیت کوئی کھلاڑی آٹومیٹک چوائس نہیں، اقبال قاسم

شاہد آفریدی سمیت کوئی کھلاڑی آٹومیٹک چوائس نہیں, اقبال قاسم. فوٹو ایکسپریس

چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سمیت کوئی بھی کھلاڑی آٹومیٹک چوائس نہیں ہوگا، جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرے گا اس کو بھارت کے خلاف موقع دیں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ دورہ بھارت کے لئے قومی ٹیم کا اعلان ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کےبعد کریں گے، انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی سمیت کوئی کھلاڑی آٹومیٹک چوائس نہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرے گا اس کو بھارت کے خلاف موقع دیں گے۔


اقبال قاسم نے کہا کہ جنوبی افریقا کی سیریز بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے اورکوشش کریں گے کہ اس سیریز میں تجربہ کاربیٹسمین محمد یوسف کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

واضح رہے کہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم 22 دسمبر کو بھارت پہنچے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 دسمبر کو بنگلور میں جبکہ دوسرا میچ 27 دسمبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

روایتی حریفوں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 30 دسمبر کو چنائے، دوسرا میچ 3جنوری کو کولکتہ جبکہ تیسرا اورآٓخری ون ڈے 6 جنوری کو نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story