پاکستان نے طالبان لیڈر کو رہا کر دیا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

مجاہد جس کی عمر 40 برس ہے نے طورا بورا میں افغان طالبان کے ساتھ اپنا محاذ بنایا تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مجاہد کے ایک رشتے دارکا کہنا تھا کہ مجاہد رہا ہونے کے بعد اب اپنے اہل خانہ کے درمیان ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان نے افغان امن کونسل کے وفد سے مذاکرات کے بعد طالبان لیڈر انوارالحق مجاہد کو رہا کردیا ہے۔


انوارالحق مجاہد افغان طالبان کے لیڈر مولوی یونس خالص کا بڑا بیٹا ہے جسے حکومت نے جمعرات کو رہا کیا ہے۔ پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے مختلف طالبان لیڈرز کو رہا کرے گا۔



غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مجاہد کے ایک رشتے دارکا کہنا تھا کہ مجاہد رہا ہونے کے بعد اب اپنے اہل خانہ کے درمیان ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہے۔


یہ واضح نہیں کہ مجاہد حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے رہا ہونے والے ان طالبان میں سے ایک ہے یا نہیں مگررہا ہونے والے طالبان میں سب سے پہلا لیڈر ہے۔


مجاہد جس کی عمر 40 برس ہے نے طورا بورا میں افغان طالبان کے ساتھ اپنا محاذ بنایا تھا، مجاہد کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا سے 2009 میں گرفتار کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story