را ایجنٹ کل بھوشن کی گرفتاری کے بعد دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی

بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد 500سے زائد مزید ایجنٹ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے۔

بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد 500سے زائد مزید ایجنٹ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
بلوچستان میں3 مارچ 2016 کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی 'را' کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری اور اس کے بعد اس کے 500 مزید ایجنٹوں اور سہولت کاروں کی گرفتاریوں کے بعد دہشت گردوں کے حملوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


بلوچستان میں سیکڑوں باغیوں نے حکومت کی رٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالے، بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد 500سے زائد مزید ایجنٹ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے، کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد مارچ 2016ء میں دہشت گردحملوں میں بلوچستان میں ہونے والی اموات گزشتہ 6سال میں سب سے کم رہیں۔ جنوری اور فروری میں 38حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 38اہلکاروں سمیت 67افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Load Next Story