ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی او آرز بنانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھ گئے طلال چوہدری
اگرکسی قسم کی سازش کی گئی تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی، رہنما (ن) لیگ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی او آرز بنانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں تاہم اگر کسی قسم کی سازش کی گئی تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد چوری بچانے کے لئے ہے اور سب قرضہ معاف کرانے والوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سب اکٹھے ہوگئے ہیں اور سارا اتحاد کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ نہیں بلکہ اتحاد بناؤ چوری بچاؤ کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کا بیٹا کھرب پتی کیسے بنا اور موٹرسائیکل سے جہاز تک کا سفر کیسے طے کیا، بڑی بڑی گاڑیوں اور جہازوں والے جلد قوم کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنےلوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں، جس کو بلورانی کہتے تھے جب سے وہ بلوعمرانی ہوئی ہے واہ واہ ہورہی ہے اور جنہیں کہتے تھےکہ (ق) لیگ والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں،ان سے عمران خان نے کس شرط پر ملایا ہے۔