فیصل آباد میں مضرصحت دودھ میں فارملین کیمیکل کے استعمال کا انکشاف
دودھ میں ڈالا گیا فارملین کیمیکل لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ای ڈی او ہیلتھ
میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں تقسیم کئے گئے دودھ میں فارملین کیمیکل استعمال کیا گیا تھا جسے لاشوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز مضر صحت دودھ پینے سے بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے دودھ اور واٹر سوڈا کے کچھ نمونے حاصل کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دودھ میں فارملین کیمیکل کا استعمال کیا گیا تھا جس کی مقدار بہت زیادہ ہونے سے دودھ استعمال کرنے والے صارفین کی حالت غیرہوگئی۔
ای ڈی ہیلتھ فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فارملین کیمیکل کا استعمال لاش کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے اور دودھ میں بھی اس محلول کااستعمال دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کےلئے کیا گیا تاہم زائد مقدار کے باعث اسے پینے والے افراد کی حالت غیر ہوئی جب کہ پولیس نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔