آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس سرپر گیند لگنے سے زخمی اسپتال منتقل

ایڈم ووگس کے سرپر فیلڈنگ کے دوران گیند لگی جس سے وہ زمین پر جا گرے۔

ایڈم ووگس کے سرپر فیلڈنگ کے دوران گیند لگی جس سے وہ زمین پر جا گرے۔ فوٹو؛ فائل

آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز ایڈم ووگس سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انگلینڈ میں ساؤتھ ایمپٹن میں واقع روز باؤل میں ہونے والے مڈل سیکس اور ہیپمشائر کاؤنٹی کے درمیان میچ میں مڈل سیکس کے کپتان ایڈم ووگس فیلڈنگ پر موجود تھے کہ اس دوران فیلڈر نے اسٹمپ کی جانب سے گیند پھینکی جو وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں نہ آسکی اور ایڈم ووگس کے سرپر جا لگی جس سے وہ زخمی ہوکر زمین پر گر پڑے۔




ایڈم ووگس گیند لگتے ہی نیم بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر فزیوتھراپسٹ نے اٹھایا اور پھر میدان سے ڈریسنگ روم پہنچایا گیا تاہم وہاں انہوں نے طبیعیت کی خرابی کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مڈل سیکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق ایڈم ووگس اب میچ میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں 25 سالہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story