ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے میں ریسلر شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا

مقابلے کے دوران ریسلر اینزو ایموری رنگ سے باہر گرے اور فوری طور پر بے ہوش ہوگئے جس کے بعد مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔

مقابلے کے دوران ریسلر اینزو ایموری رنگ سے باہر گرے اور فوری طور پر بے ہوش ہوگئے جس کے بعد مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔ فوٹو؛ ویڈیو اسکرین شاٹ

JEREZ:
ڈبلیو ڈبلیو ای کے تحت ہونے والے ایک مقابلے کے دوران ریسلر اینزو ایموری رنگ سے باہر کر گر بے ہوش ہوگئے جس کے بعد مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔

پے پیک پی پی وی شو کے دوران سائمن گوچ اور اینزو ایموری کے درمیان زبردست مقابلہ جاری تھا کہ سائمن نے اینزو کو دھکا دیا اور وہ رنگ کے قریب تنے ہوئے رسے کے قریب گئے اور ان کی گردن نیچے کے رسے میں پھنسی اور وہ اس کے بل زمین پر گرے۔ اس کے بعد وہ فوری طور پر بے حس ہوگئے، مقابلے میں زخمی اور ہوش کھودینے والے ریسلر اینزو ایموری کے واقعے کو ریفری اور خود کمنٹیٹرز نے ''سنجیدہ'' صورتحال قرار دیا ہے۔


ڈبلیو ڈبلیوای میں اس واقعے کے فوری بعد ہی مقابلہ منسوخ کردیا گیا اور اس کے بعد ویڈیو میں ایمور کو ہنگامی طور پر ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کا یہ مقابلہ براہِ راست نشر کیا جارہا تھا لیکن اس واقعے کے بعد مقابلے کی کوریج بھی روک دی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ زخمی ریسلر سر کے بل نیچے گرے اور اسی وجہ سے انہیں شدید چوٹ آئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ اعلامیے کے مطابق اینزو ایموری کو شدید چوٹ آئی ہے لیکن ڈاکٹروں کی ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے تاہم انہیں فوری طور پر کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔
Load Next Story